12 اگست 2025 - 16:56
حزب اللہ کو کسی سرپرست کی ضرورت نہیں: علی لاریجانی

ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری، علی لاریجانی، جو اس وقت عراق کے دورے پر ہیں، نے کہا ہے کہ حزب اللہ ایک اہم اور باوقار مقاومتی تحریک ہے جو بلند فکر کی حامل ہے اور کسی سرپرست کی محتاج نہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے بغداد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حزب اللہ اور مزاحمتی تحریکیں مضبوط سیاسی فکر رکھتی ہیں، اپنے ممالک کے مفادات کو بخوبی جانتی ہیں اور کسی سرپرست کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران بھی ایسے دباؤ سے متاثر ہونے والا ملک نہیں۔

لاریجانی نے ایران و عراق کے درمیان حالیہ سیکیورٹی معاہدے کو دونوں ممالک کے تعلقات میں استحکام اور باہمی امن کا ضامن قرار دیا اور کہا کہ اس طرز کا تعاون خطے کے دیگر ممالک تک بھی پھیلایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے عراقی عوام کو شجاع قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کی ہدایات کے محتاج نہیں۔

یہ معاہدہ لاریجانی اور عراقی ہم منصب قاسم الاعرجی کے درمیان بغداد میں طے پایا، جس کے دوران لاریجانی نے عراقی وزیراعظم، صدر، پارلیمانی سربراہ، مشیرِ قومی سلامتی اور مختلف جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha